Thursday, March 28, 2024

برطانیہ میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

برطانیہ میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم
August 18, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

دارالحکومت  کی صورت حال زیادہ خراب  ہے ۔ طوفانی بارشوں نے  وسطی لندن کے کئی حصوں  بشمول بلومسبری، سینٹ پینکراس اسٹیشن، وکٹوریہ اور کینٹش ٹاؤن کو شدید متاثر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے علاقے کے لیے ایک امبر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جنوبی انگلینڈ کے بیشتر علاقوں میں ییلو وارننگ بھی جاری ہے۔ سٹوک نیونگٹن اور سٹیم فورڈ ہل اور  شمالی لندن کی شاہراہیں پانی  میں ڈوب  گئیں۔

ماحولیاتی ایجنسی نے پورے انگلینڈ میں سیلاب کے 16 الرٹ جاری کیے ہیں جس میں کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔