Saturday, September 21, 2024

برطانیہ میں شدید برف باری، آمدورفت اور مواصلاتی نظام شدید متاثر

برطانیہ میں شدید برف باری، آمدورفت اور مواصلاتی نظام شدید متاثر
December 13, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، آمدورفت اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوگئے۔

سولی ہول کے قریب منجمد جھیل میں گرنے والے تین بچے ہلا ک ہوگئے۔ چوتھے بچے کی اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔

برطانیہ میں سردی کی لہر نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ملک بھر میں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، شاہراہیں بھی برف سے ڈھک گئیں۔ برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر 150 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ کارن وال سے سکاٹش ہائی لینڈز تک اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ایبرڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

اسکاٹ لینڈ میں درحہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ، ویلز سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سے 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے جمعرات تک برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔