Monday, May 6, 2024

برطانیہ میں مسیحی آبادی کی شرح پچاس فیصد سے کم، مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ

برطانیہ میں مسیحی آبادی کی شرح پچاس فیصد سے کم، مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ
November 30, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ میں مسیحی آبادی کی شرح پچاس فیصد سے کم ہو گئی۔ مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

مردم شماری کے نتائج کے مطابق پہلی بار آدھی سے بھی کم تعداد نے خود کوعیسائی بتایا اور مردم شماری میں عیسائی مذہب کے ماننے والوں کا تناسب 46 اعشاریہ 2 فیصد رہا ۔ کسی مذہب پریقین نہ رکھنے والوں کی شرح ایک تہائی بڑھ کر 37 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی ۔ مسلمانوں کی شرح میں 2011 کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے اور مسلمانوں کی شرح 2011 میں 4 اعشاریہ 9 فیصد تھی جو بڑھ کر 6 اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی۔ انگلینڈ اور ویلز میں 81 اعشاریہ 7 فیصد نے خود کو سفید فام ظاہر کیا۔

خیال رہے کہ مارچ 2021 کی مردم شماری میں مذاہب کے بارے میں تفصیل سے پوچھا گیا تھا اور مردم شماری میں انگلینڈ اور ویلز کے 24 ملین سے زائد گھرانوں نے حصہ لیا۔