Friday, April 19, 2024

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا
August 16, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے برطانیہ میں مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیرقانونی اورناجائز قبضے کو یوم سیاہ قراردیا۔

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں بھی مظاہرے کیے۔ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے ڈیجیٹل وین کمپین بھی چلائی گئی۔