Saturday, April 20, 2024

برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
July 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔

اخبار کے مطابق ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی۔ برطانیہ میں ٹی 20 میچ کر ائے گئے، رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پی ٹی آئی کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔ ایک کرکٹ میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی محل نما رہائش گاہ پر کھیلا گیا، فائدہ پاکستان میں سیاسی جماعت اٹھا رہی تھی۔ یہ غیرمعمولی بات تھی۔ ابوظبہی کے شاہی خاندان کے ایک وزیر نے بھی 20 لاکھ پاؤنڈز دیئے۔