Sunday, May 5, 2024

برطانیہ میں ہزاروں افراد پناہ گزینوں کی ملک بدری کیخلاف سڑکوں پر آگئے

برطانیہ میں ہزاروں افراد پناہ گزینوں کی ملک بدری کیخلاف سڑکوں پر آگئے
March 19, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ میں ہزاروں افراد پناہ گزینوں کی ملک بدری کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔

مظاہرین نے کنزرویٹو پارٹی کی ہجرت پالیسیوں کو مسترد کر دیا، متنازعہ روانڈا پلان اور حالیہ غیر قانونی مائیگریشن بل پر وزیرداخلہ سویلا برورمین پر شدید تنقید کی۔

مظاہرین نے نسلی تعصب کے خلاف بھی احتجاج کیا، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی طرف مارچ بھی کیا، احتجاج میں مسلم برادری، انسانی حقوق کے گروپوں سمیت متعدد تنظیموں نے شرکت کی۔