Saturday, July 27, 2024

برطانیہ میں بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج، بجلی، گیس کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان

برطانیہ میں بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج، بجلی، گیس کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان
October 2, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا، بجلی، گیس کے بلوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے یوٹیلیٹی بلوں کو آگ لگا دی اور ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ میں منہگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، اشیاء خوردونوش اور بجلی ، گیس کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی، ایسٹبورن سے ایڈنبرا، نیو کیسل سے نورویچ تک ہزاروں مظاہرین نے مارچ کیا۔

برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف اب تک کے یہ سب سے بڑے مظاہرے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پٹرول، خوراک اور روزمرہ کی دیگر ضروریات کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں، مظاہرین نے یوٹیلیٹی بلوں کو آگ لگا دی، ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے گھریلو خرچ کو کم کرکے 25 سو پاؤنڈ کر دیا تھا مگر مظاہر ین کا کہنا ہے کہ یہ کم ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے دو سالوں میں قیمتیں اب بھی اوسطاً 27 فیصد بڑھیں گی، جو پچھلے 12 مہینوں میں کئی بار بڑھ چکی ہیں۔