Thursday, April 18, 2024

برطانیہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد پر ریکارڈ کی گئی

برطانیہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد پر ریکارڈ کی گئی
June 26, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد پر ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کھانے پینے کی اشیا اور  توانائی کی قیمتوں  میں اضافہ  سے  عوام پریشان ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے   کہ رواں سال کے آخر  تک  مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک  پہنچ سکتی ہے جس سے برطانیہ معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

برطانوی مرکزی بینک  کا کہنا ہےکہ کوویڈ کے دوران  معیشت کو شدید نقصان  پہنچا جبکہ دوسری جانب یوکرین  جنگ  کی وجہ  سےتوانائی کی قیمتوں  میں اضافہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور مشینری کے اخراجات بھی بڑھے ہیں۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح واپس 20 فیصد پر آنے سے ریسٹورنٹس میں بھی اشیا مہنگی ہوئی۔

مہنگائی کے خلاف ملک بھر  میں ہڑتالوں  کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ریلوے کے بعد فضائی کمپنیوں کےعملے نے بھی ہڑتال کا اشارہ دے دیا۔ برٹش ائیرویز کے عملے نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کی حمایت کی۔ ٹرین یونین جی ایم بی نے برٹش ائیرویز عملے کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کی تصدیق  کی ہے ۔