برطانیہ کا یوکرائن کو ٹینک شکن میزائل فراہم کرنے کا اعلان

لندن (92 نیوز) یوکرائن تنازع شدت اختیارکرگیا، برطانیہ نے روس کے خلاف ٹینک شکن میزائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزیردفاع بین والیس نے برطانوی فوجیوں کا دستہ بھی یوکرائن بھیجنے کا اعتراف کرلیا، کہتے ہیں کچھ فوجی پہلے سے یوکرائن میں موجود ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ برطانوی فوجی یوکرائن کے فوجیوں کو تربیت بھی دیں گے، روس کے ایک لاکھ فوجی یوکرائن کی سرحد پر جمع ہیں، اگر اس نے جارحیت کی تو اقتصادی پابندیوں کا پیکج بھی تیار ہے۔