Saturday, April 20, 2024

برطانیہ کا سیلاب متاثرین کے لیے مزید 10 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان

برطانیہ کا سیلاب متاثرین کے لیے مزید 10 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان
October 14, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پیش پیش ہے۔ برطانیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 10 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان کر دیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان کو ملنے والی برطانوی امداد 26 اعشاریہ 5 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔ برطانوی وزیر مملکت جنوبی ایشیاء لارڈ طارق احمد نے اضافی امداد کا اعلان کیا۔ لارڈ طارق احمد بھی آج ہی اسلام آباد پہنچ گئے۔ لارڈ طارق وزیراعظم، وزیر خارجہ، اعلی حکام، سول سوسائٹی سے ملیں گے۔ لارڈ طارق، پیدا شدہ انسانی بحران اور طویل المیعاد بحالی کے امور پر گفتگو کریں گے۔ برطانوی امداد سے چھت، پانی، حفظان صحت، صفائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔