Friday, May 3, 2024

برطانیہ کا پاکستان میں متاثرین سیلاب کیلئے 15 لاکھ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان

برطانیہ کا پاکستان میں متاثرین سیلاب کیلئے 15 لاکھ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان
August 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - برطانیہ کا پاکستان میں متاثرین سیلاب کیلئے 15 لاکھ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کردیا۔

اقوام متحدہ رواں ہفتے پاکستان میں آفت کے باعث ضروریات کا جائزہ لے گا۔

دوسری جانب امدادی فنڈز کیلئے وفاقی فلڈریلیف کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال کی وزارت خارجہ کو ہدایت کردی۔ کہا اوورسیز پاکستانیوں کی سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کرانے کیلئے رہنمائی کریں، تمام مشن اپنی ویب سائٹس پر معلومات فراہم کریں۔