Sunday, May 5, 2024

برطانوی یونیورسٹیوں میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج

برطانوی یونیورسٹیوں میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج
March 19, 2023 ویب ڈیسک

نورویچ (92 نیوز) - برطانوی یونیورسٹیوں میں مودی سرکار کے کشمیر میں مظالم کی گونج سنائی دینے لگی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کی ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں لندن اسکول آف اکنامکس اور ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی سمیت 7 برطانوی تنظیموں کی جانب سے بھارت کے کشمیرمیں مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

انڈیا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوارڈینیٹر چیری برڈنے خطاب میں کہا کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور جتھہ انصاف مودی کے ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ کشمیر میں تحریکِ آزادی کو دبانے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال جبر و استبداد کی بدترین مثال ہے۔ بھارت بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کی سر پرستی کر کے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل ایسٹ انگلیا یونیورسٹی کے صدر سید محمد حمزہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر یوکرین اور فلسطینی تنازعے کی طرح سنگین ہے۔ عالمی برادری کو جنوبی ایشیاء میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔