لندن (92 نیوز) برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو کے 6 ارکان نے وزیراعظم بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی وزیراعظم کی اپنی ہی پارٹی میں مخالفت پھیل گئی، 6 کنزرویٹوارکان نے بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پرانکوائری میں وزیراعظم قصوروارقرارپائے گئے تو اقتدار جاسکتا ہے۔
بورس جانسن جلد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کریں گے، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ایک ہفتے میں کوویڈ پلان بی کے خاتمے کا اعلان کریں گے۔
بورس جانسن ویکسین پاسپورٹ کے اجرا کا منصوبہ ختم کردیں گے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کوویڈ ٹیسٹ بھی نہیں کرانا پڑے گا تاہم ماسک کے استعمال کے بارے میں کچھ رہنماء اصول برقرار رہ سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن جلد ملکی معیشت کی بحالی چاہتے ہیں، ادھر طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کے دوران پابندیاں ختم کرنا خطرناک ہوگا۔