Saturday, April 20, 2024

برطانوی شہزادہ چارلس دوسری مرتبہ کورونا کا شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا

برطانوی شہزادہ چارلس دوسری مرتبہ کورونا کا شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی شہزادہ چارلس کورونا کا شکارہوگئے، کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

رپورٹ موصول ہونے پر شہزادہ چارلس نے تمام مصروفیات معطل کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ 73 سالہ برطانوی شہزادہ چارلس دوسری بارکورونا کی لپیٹ میں آئے۔

شہزادہ چارلس کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے الحاق کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر جنوب مغربی انگلش قصبے ونچسٹر میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے تھے، وہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدم شرکت پر مایوس ہیں۔

شہزادہ چارلس نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا، ’’ آج صبح پرنس آف ویلز نے کوویڈ ٹیسٹ کیا جس کا رلزلٹ مثبت آیا اور اب تمام مصروفیات معطل کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘‘

چارلس کی اہلیہ، کیملا، جمعرات کو لندن میں مصروفیات کے ساتھ آگے بڑھیں۔

بدھ کے روز، شہزادے نے برٹش ایشین ٹرسٹ کے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں تصویروں میں انہیں برطانوی وزیر خزانہ رشی سنک اور وزیر داخلہ پریتی پٹیل سمیت دیگر مہمانوں سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

رشی سنک کے ایک ترجمان نے کہا کہ وزیر کا جمعرات کو کوویڈ کے لئے ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

چارلس نے دسمبر میں کہا تھا کہ انہیں اور کیملا دونوں کو کوویڈ۔19 ویکسین کے بوسٹر شاٹس ملے تھے، اس سے قبل مارچ 2020 میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب ان کا کہنا تھا کہ وہ "خوش قسمت" تھے کہ صرف ہلکی علامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان کے بیٹے پرنس ولیم نے بھی 2020 میں اپنے والد کے فوراً بعد کوویڈ۔19 کا ٹیسٹ کرایا تھا۔