Wednesday, April 24, 2024

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا یوکرین کیلئے نئے امدادی پیکیج کا اعلان

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا یوکرین کیلئے نئے امدادی پیکیج کا اعلان
November 20, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے یوکرین کے لیے نئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا، برطانیہ یوکرین کو 50 ملین پاؤنڈ کا ایئر ڈیفنس پیکیج دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے یوکرین کا دورہ کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور جنگ سے متعلق تبادلہ خیا ل کیا ہے۔

رشی سونک نے کہا کہ روس کے ایرانی ڈرونز کے مقابلے کیلئے یوکرین کو نیا دفاعی پیکیج دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیکیج میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، ریڈار اور اینٹی ڈرون آلات شامل ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسم سرما کے لیے یوکرین کو انسانی امداد بھی دی جائے گی۔