Wednesday, May 8, 2024

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ
January 4, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ بنالیا۔ 18 برس تک کے تمام طالب علموں کے لیے ریاضی مضمون لازمی قرار دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے نئے منصوبے کے تحت 18 برس کی عمر تک کے تمام طالب علموں کے لیے ریاضی مضمون لازم قراردیا جائے گا، منصوبے کے ذریعے بچوں کے سوچنے، سمجھنے اور ذہن کو تخلیقی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت برطانوی قوم کو حساب کتاب میں نمایاں مقام دلانے کی تیاری کی جارہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں رشی سونک اعلان کریں گے کہ مستقبل کی نوکریوں کیلئے تجزیاتی صلاحیتیں درکارہوں گی اور ریاضی پڑھنا ہوگا۔