Friday, April 26, 2024

برطانوی وزیراعظم نے عوامی مظاہرے روکنے اور پولیس کا دائرہ اختیار بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا

برطانوی وزیراعظم نے عوامی مظاہرے روکنے اور پولیس کا دائرہ اختیار بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا
January 16, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے عوامی مظاہرے روکنے اور پولیس کا دائرہ اختیار بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق رشی سونک کا کہنا ہے احتجاج کا حق  ہماری جمہوریت کا بنیادی اصول ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا چند لوگ مظاہرے کرکے عوام کی زندگی میں خلل ڈالیں،، یہ سلسلہ ختم کریں گے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران برطانوی دارالحکومت میں بالخصوص ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے مظاہرے ہوئے جن سے مرکزی لندن کے کچھ حصے بند کرنا پڑے اور مرکزی شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

نیا قانون نافذ ہونے کی صورت میں پولیس کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ خلل پیدا کرنے والے مظاہروں کو قبل از وقت ہی روک سکیں گے۔ سماجی حلقوں کے مطابق پولیس کو بہت زیادہ طاقت دینا غیر جمہوری ہے۔