Saturday, July 27, 2024

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے ٹیکس کٹوتیوں کا ملبہ وزیر خزانہ پر ڈال دیا

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے ٹیکس کٹوتیوں کا ملبہ وزیر خزانہ پر ڈال دیا
October 3, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے ٹیکس کٹوتیوں کا ملبہ وزیر خزانہ پر ڈال دیا۔

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کہتی ہیں میں نے فیصلہ کیا نہ کابینہ کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی، ٹیکس کٹوتیوں کے فیصلے سے برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مالیاتی ادارے کہتے ہیں حکومت کے فیصلے سے صرف امیر افراد کو فائدہ پہنچا، دوسری جانب مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی، آئی ایم ایف نے بھی اظہار تشویش کیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق وزیر خزانہ نے ایک کاروباری گروپ کے کہنے پر ٹیکس کٹوتیوں کا منصوبہ بنایا۔ دوسری جانب اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹس نے واقعے کی سرکاری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔