Wednesday, April 24, 2024

برطانوی وزیراعظم کا کیف کا دورہ، یوکرینی صدر کو مالی اور فوجی مدد کی پیش کش کی

برطانوی وزیراعظم کا کیف کا دورہ، یوکرینی صدر کو مالی اور فوجی مدد کی پیش کش کی
April 10, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا۔ یوکرینی صدر سے ملاقات کے دوران بورس جانسن نے مالی اور فوجی مدد کی پیش کش کی۔

برطانوی  وزیر اعظم یوکرینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے کیف پہنچ گئے۔ بورس جانسن نے صدر زیلنسکی سے ملاقات میں کہا کہ برطانیہ یوکرین کو بکتر بند گاڑیاں اور اینٹی شپ میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔ زیلنسکی بولے یوکرین مشرقی علاقے میں روس سے سخت جنگ کے لئے تیار ہے۔

 ادھر نیٹو نے روس کے ساتھ سرحد پر مستقل افواج کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ہے۔ نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ کے مطابق روسی نے جارحیت کا مقابلہ کرنے کی تیاری شروع کر دی ۔ پیوٹن کے اقدامات یورپ کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

 دوسری طرف روس نے جنگ کا مرکز مشرقی یوکرین میں منتقل کر دیا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے ڈونباس کی مکمل آزادی کو ہدف بنا لیا۔ یوکرین نے اپنے بہترین فوجی دستے مشرقی علاقے میں منتقل کر دئیے۔ پیوٹن مئی تک ڈونباس خطے کو آزاد کرانا چاہتے ہیں۔

مشرقی یوکرین میں روسی گولہ باری سے 5 افراد ہلاک ہوئے۔ روس کی دو شہروں ووہلیدار اور نوومیخائیلیوکا میں گولہ باری سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کینیڈا ، یورپی کمیشن سمیت عالمی عطیہ دہند گان نے یوکرینی پناہ گزینوں کے لئے 9.1 ارب  یورو کی امداد کا وعدہ کیا ہے جو یوکر ینی  حکام یا اقوام متحدہ کے ذریعے   تقسیم کی جائے   گی ۔

 اس کے علاوہ یوٹیوب نے روسی پارلیمنٹ ڈوما کا ٹی وی  چینل بلاک کر دیا ۔ روسی حکام کا کہنا ہے اسٹریمنگ  سروس کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔