Friday, April 19, 2024

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارٹی لیڈر کی حیثیت سے مستعفی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارٹی لیڈر کی حیثیت سے مستعفی
July 7, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارٹی لیڈر کی حیثیت سے مستعفی ہو گئے۔

خبر ایجنسی  کے مطابق بورس جانسن نئے پارٹی قائد کے چناؤ تک کام کرتے رہیں گے۔ چار ماہ بعد اکتوبر میں نئے پارٹی قائد کا چناؤ ہو گا اور پھر وہی برطانوی وزیراعظم بنے گا۔ پاکستانی نثراد ساجد جاوید ، بھارتی نثراد رشی سونک ، ندیم ازواہی ، لز ٹروس  پارٹی قائد کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی کابینہ کے 50 ارکان استعفے دے چکے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر استعفیٰ دینے کیلئے شدید دباؤ تھا۔ بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ پارٹی کے اندر سے تھا۔