Friday, April 26, 2024

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد کا پیغام

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد کا پیغام
May 3, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارکباد کا پیغام دیا، ان کا کہنا تھا کہ دعا گوہوں کہ یہ عید خوشیوں اور رحمتوں سے بھرپور ہوں۔

عید کے موقع پر نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد اور مشہور شخصیات کی جانب سے بھی عیدالفطر کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اپنے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں عید کی مبارکباد دی۔ بورس جانسن نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔