Sunday, May 5, 2024

برطانوی عوام کی طرف سے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

برطانوی عوام کی طرف سے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری
September 14, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی عوام کی طرف سے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سینٹ جائلز کیتھڈرل میں اسکاٹش عوام نے ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ایڈنبرا سے لندن منتقل کر دیا گیا۔ برطانوی شاہ چارلس آنجہانی ملکہ کا تابوت ایڈنبرا سے لے کر لندن پہنچے۔ ایڈنبرا ایئر پورٹ پر سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹریجن نے شاہی اعزاز کے ساتھ انہیں الوداع کیا۔ رائل ایئر فورس سٹیشن نارٹ ہولٹ سے آنجہانی ملکہ کے تابوت کو شاہی جلوس کیساتھ بکنگھم پیلس منتقل کیا گیا۔

شاہ چارلس سوئم نے ناردرن آئرلینڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ہلز بورو کیسل میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ شاہ چارلس نے اپنےخطاب میں کہا ملکہ نے کبھی ناردرن آئرلینڈ کے لوگوں کی دادرسی کیلئے کوتاہی نہیں کی۔