Friday, April 26, 2024

برطانوی حکومت کے ساتھ مزید قریبی تعاون کے منتظر ہیں، جوبائیڈن

برطانوی حکومت کے ساتھ مزید قریبی تعاون کے منتظر ہیں، جوبائیڈن
July 8, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے برطانوی حکومت کے ساتھ مزید قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔

 بورس جانسن کے استعفے کے بعد جوبائیڈن نے کہا امریکا اوربرطانیہ دوست اور اتحادیوں میں سب سے قریبی ہیں۔ ہمارے لوگوں کے درمیان خصوصی تعلقات مضبوط اور پائیدار ہیں۔ یوکرین کے لوگوں کی حمایت کے لیے متحد نقطہ نظر کو برقرار رکھنا ہے۔ برطانوی ووٹر  یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارٹی لیڈر کی حیثیت سے مستعفی ہو گئےتھے۔ خبر ایجنسی  کے مطابق بورس جانسن نئے پارٹی قائد کے چناؤ تک کام کرتے رہیں گے۔ چار ماہ بعد اکتوبر میں نئے پارٹی قائد کا چناؤ ہو گا اور پھر وہی برطانوی وزیراعظم بنے گا۔