اسلام آباد (92 نیوز) - برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر پاک انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کے حوالے سے پر جوش ہیں۔
کرسٹن ٹرنر نے پنجابی اور اردو میں دلچسپ گفتگو کی۔ انہوں نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل یادگار تھا۔ اب سب کی نظریں ٹیسٹ پر ہیں۔ دیکھتے ہیں کونسی ٹیم بیسٹ ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں سوار ہو کر میچ دیکھنے روانہ ہوئے۔ انہوں نے پوٹھوہاری میں پیغام میں کہا کہ راجا جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔
Raja G, Pindi Julsanh tae match taksanah! @ECB_cricket @TheRealPCB #EkSaath4Cricket #EkSaath75 #EngvsPak pic.twitter.com/3freITsSnh
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 1, 2022