برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال

لاہور (92 نیوز) - برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا پاکستان اور انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔ یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منارہے ہیں۔