اسلام آباد (92 نیوز) - برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز اسلام آباد پہنچ گئے۔
تین روزہ دورے پر آئے برطانوی جنرل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے دورے کو پاک برطانیہ دفاعی تعلقات میں وسعت کے عزم کا اظہار قرار دے دیا۔
ترجمان کے مطابق جنرل پیٹرک لاہورمیں پاک برطانیہ پولو میچ بھی دیکھیں گے، پولو میچ کے دوران آرٹلری کمپنی بینڈ اپنی پرفارمنس بھی پیش کریں گے۔ جنرل پیٹرک آرٹلری کمپنی کے کرنل کمانڈنٹ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔