برطانوی عدالت نے شہباز شریف کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی
لندن (92 نیوز) - برطانوی عدالت میں شہباز شریف کے ڈیلی میل مقدمے میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ عدالت نے شہباز شریف کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی۔
شہباز شریف کے وکلاء نے عدالت سے مزید وقت مانگا ۔ عدالت نے انکار کر دیا ۔ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال برطانوی اخبار ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے۔ وکلاء کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کے لئے مزید وقت دیا جائے۔ جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔
عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی لیگل کاسٹ ادا کرنا ہونگی۔