Saturday, May 4, 2024

بروکلین میٹرو ٹرین اسٹیشن پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور فرینک جیمز کی تصویر جاری

بروکلین میٹرو ٹرین اسٹیشن پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور فرینک جیمز کی تصویر جاری
April 13, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - نیویارک پولیس نے بروکلین میٹرو ٹرین اسٹیشن پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور فرینک جیمز کی تصویر جاری کر دی۔

نیویارک پولیس کی طرف سے جاری کی گئی تصویر میں مبینہ ملزم نے سبز جیکٹ پہن رکھی ہے اور اپنا منہ گیس ماسک سے چھپایا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بروکلین کے علاقے سے ایک وین ملی ہے جس کا  سب وے فائرنگ سے تعلق کا شبہ ہے۔ یہ وین ملزم نے کرائے پر حاصل کی تھی۔

پولیس نے مبینہ حملہ آور کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے پچاس ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

ملزم کی فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔ صدر بائیڈن کو واقعے پر بریفنگ بھی دے دی گئی۔