کیپ ٹاؤن (92 نیوز) - جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے لداخ میں بھارتی فوج کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق ملاقات میں سرحدی مسائل پر بات چیت کی گئی، مودی اور شی جن پنگ نے اپنے متعلقہ عہدیداروں کو کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات دینے پر اتفاق کیا۔