Friday, April 19, 2024

برطانوی کمپنی نے باورچی روبوٹ تیار کر لیا

برطانوی کمپنی نے باورچی روبوٹ تیار کر لیا
October 13, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طرح طرح کے مزیدار کھانوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ برطانوی ماہرین نے روبوٹ باورچی بنا لیا۔ روبوٹ کی تیاری کے بعد ایسے افراد جو کھانوں میں نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں ان کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ روبوٹ کھانوں اور شخصیات کے مزاج کے مطابق نمک‘ مرچ‘ مصالحوں کو ایک تناسب سے شامل کرتا ہے۔ روبوٹ میں مصنوعی ذہانت اور موشن کیپچر سسٹم کی مدد سے کھانوں کی مختلف تراکیب کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھوں سے بنے کھانے فائیوسٹار ہوٹلوں کے معیار کے ہیں۔