Friday, April 26, 2024

آرمی چیف جنرل سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کاوشوں کی تعریف

آرمی چیف جنرل سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کاوشوں کی تعریف
October 19, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نےملاقات کی  جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف  جنگ میں  پاکستان  آرمی  کا کردار قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آر کے مطابق  برطانوی فوج کے سربراہ  جنرل  سر نیکولس  پیٹرک کارٹر نے  جی ایچ کیو میں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے امور پر تبادلہ کیاگیا۔ برطانوی  فوج کے  سربراہ  نے  خطے  میں امن  اور  سلامتی  اور دہشت گردی کے خلاف  جنگ میں  پاکستان  آرمی کی  قربانیوں کو سراہا۔اس سے قبل برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سر نیکولس پیٹرک کارٹر جی ایچ کیو پہنچے تو پاک  فوج کے  مسلح  چاق و چوبند دستے  نے  معزز مہمان کو  گارڈ  آف آنر پیش کیا۔ جی  ایچ کیو  آمد پر برطانوی  چیف آف  جنرل  سٹاف  نے  شہدا  یاد گار پر  پھولوں کی  چادر چڑھائی۔ اورکچھ دیر احتراماً کھڑے رہے۔ آئی  ایس پی آر کے مطابق  برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سرنکولیس پیٹرک کارٹر  نے شمالی وزیر ستان میں میران شاہ کا دورہ بھی کیا۔۔فارمیشن کمانڈر نے انھیں قبائلی علاقے کی صورتحال ،آئی ڈی پیز کی واپسی اورعلاقے میں پاک فوج کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔۔