Monday, May 6, 2024

برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا
March 12, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ برزل پاس پاک آرمی اور عوام دونوں کے لیے اہم پوائنٹ ہے۔ اونچائی سطح سمندر سے 13808 فٹ ہے۔ برزل پاس اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔

قدرتی آفات ہوں یا ناگہانی حادثات، مسلح افواج سب سے پہلے میدان عمل میں نظر آئی۔ پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو کھول دیا گیا ہے۔

برزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ پاک آرمی اور عوام دونوں کے لیے اہم چوک پوائنٹ ہے۔ اس جگہ کی اونچائی سطح سمندر سے 13808 فٹ ہے جو اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ اس علاقے کے تقریباً 61 گاؤں اور 15 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کے لیے صرف یہی راستہ میسر ہے۔

برزل پاس سے ہر سال 50 سے 60 ہزار گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے۔ اس سال یہ پاس جنوری اور فروری کے لیے بند ہوا تھا۔ پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے سرد موسم میں بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دیا۔