Saturday, April 27, 2024

برازیلین صدر نے دو ہفتوں کے احتجاج کے بعد آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کر دیا

برازیلین صدر نے دو ہفتوں کے احتجاج کے بعد آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کر دیا
January 22, 2023 ویب ڈیسک

برازیلیہ (92 نیوز) - برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے دارالحکومت برازیلیا میں دو ہفتوں کے احتجاج کے بعد آرمی چیف جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا نے 30 دسمبر کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔

جنرل اروڈا کی جگہ صدر لولا ڈی سلوا کے قریبی کمانڈر جنرل ٹومس ربیریو پیویا کو نیا آرمی چیف لگایا جا رہا ہے جنہوں نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

صدر لولا ڈی سلوا کا کہنا ہے انہیں شک ہے کہ آرمڈ فورسز کے اہلکار بھی مظاہرین کے ساتھ ملے ہوئے تھے، برازیل کے صدر نے حالیہ دنوں فوج کے کئی افسران کو برطرف کیا ہے۔