Wednesday, May 1, 2024

برازیل میں سابق صدر کے حامیوں کا پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا

برازیل میں سابق صدر کے حامیوں کا پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا
January 9, 2023 ویب ڈیسک

بریسیلیا (92 نیوز) - برازیل میں سابق صدر کے حامیوں نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔

پولیس نے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن اور جھڑپوں کے بعد کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا، سابق صدر بولسونارو کے حامی نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔