Sunday, May 19, 2024

برازیل کے سابق فٹبالر پیلے کی حالت میں بہتری آگئی

برازیل کے سابق فٹبالر پیلے کی حالت میں بہتری آگئی
December 4, 2022 ویب ڈیسک

برازیلیہ (92 نیوز) - برازیل کے سابق فٹبالر پیلے کی حالت میں بہتری آگئی۔

ساؤ پالو کے اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق پیلے کی حالت اب مستحکم ہے، کیموتھراپی ہو رہی ہے۔ گزشتہ برس ان کی بڑی آنت سے ٹومیر کو نکالا گیا تھا۔

دوسری جانب 82 سالہ سابق فٹ بالر پیلے نے اپنے پیغام میں کہا حمایت کے پیغامات اور برازیل کو ورلڈ کپ میں دیکھنے سے توانائی ملی۔ میں مضبوط ہوں، سب کو پرسکون اور مثبت رکھنا چاہتا ہوں۔

ادھر دوسری جانب قطر میں جاری ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی جانب سے پیلے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، فرانسیسی اسٹرائیکر کیلین ایمباپے نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ "بادشاہ کے لئے دعا کریں۔"

انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے دوران پریس کانفرنس کہا " پیلے ایک ناقابل یقین فٹ بالر اور ناقابل یقین شخص ہے۔ ہم پیلے اور انکے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔"

واضح رہے کہ پیلے تاریخ کے واحد فٹبالر ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ جیتے اور 20 ویں صدی کی سب سے کامیاب اور مقبول کھیل شخصیات میں سے ایک ہیں۔