Saturday, April 27, 2024

برازیل کے 2 اسکولز میں فائرنگ، 2 ٹیچرز اور طالب علم ہلاک، 13 زخمی

برازیل کے 2 اسکولز میں فائرنگ، 2 ٹیچرز اور طالب علم ہلاک، 13 زخمی
November 26, 2022 ویب ڈیسک

برازیلیہ (92 نیوز) - برازیل کے 2 اسکولز میں فائرنگ سے 2 ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔

بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔