Thursday, April 25, 2024

براڈ شیٹ انکوائری کیس، ایف آئی اے نے نوید احسن اور احمر بلال صوفی کو طلب کر لیا

براڈ شیٹ انکوائری کیس، ایف آئی اے نے نوید احسن اور احمر بلال صوفی کو طلب کر لیا
October 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - براڈ شیٹ انکوائری کیس میں ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن اور لیگل کنسلٹنٹ احمر بلال صوفی کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن اور لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ دونوں کو 11 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔ دونوں افسران اب تک شامل انکوائری ہونے سے گریزاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں سابق نیب افسران کو پہلے بھی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے براڈ شیٹ کیس کی انکوائری کی تھی۔ کمشن کی سفارشات کی روشنی میں براڈشیٹ معاملے میں مبینہ غفلت اور کرپشن کے حوالے سے انکوائری کر رہا ہے۔ پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے نے آئندہ کارروائی کا عندیہ دیدیا۔