Saturday, April 20, 2024

برآمدی صنعتوں کوخام مال اودیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

برآمدی صنعتوں کوخام مال اودیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
January 16, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (اے پی پی) - وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی صنعتوں کوخام مال اودیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پیرکواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ برآمدی صنعت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 5 زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں اوردیگر برآمد کنندگان کو خام مال ، پارٹس اور دیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ برآمدات سے متعلق ضروریات کو پورا کرسکیں۔