Friday, March 29, 2024

ہماری گروتھ بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین

ہماری گروتھ بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین
March 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ملکی برآمدات 28 فیصد تک بڑھ گئیں، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 545 ملین ڈالر ہو گیا۔

اتوار کے روز دوران نیوز کانفرنس انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، عوام کے ناخوش ہونے کا تاثر دیاجاتا ہے، ہماری گروتھ بڑھ رہی ہے، زراعت کے شعبہ میں گروتھ بہت حوصلہ افزا ہے۔ جنوبی ایشیا میں ہمارا خوش رہنے کا انڈیکس سب سے بہتر ہے۔

شوکت ترین نے کہا جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آ رہی ہے، معاشی اشارئیے درست سمت کی طرف گامزن ہیں، حساس قیمتوں کا اشاریہ 36 ماہ کی کم ترین سطح پرہے، 5 روپے فی یونٹ ریلیف پیکیج سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 16.50 ارب ڈالر ہیں۔ ہمارے پاس 34 روز کا ڈیزل موجود ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مرچ ، دالوں، انڈے، چینی اور آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جنوری کے دوران 8.2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

وزیر شوکت ترین نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی بے یقینی موجود ہے جو جلد ختم ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی کا سینیٹر ہوں، حکومت رہی تو میں رہوں گا، لوٹا نہیں ہوں۔