Friday, April 26, 2024

بورس جانسن کی پارٹی کو پارٹی گیٹ لے ڈوبا، مقامی انتخابات میں لندن میں ہار گئی

بورس جانسن کی پارٹی کو پارٹی گیٹ لے ڈوبا، مقامی انتخابات میں لندن میں ہار گئی
May 7, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی پارٹی کو پارٹی گیٹ لے ڈوبا۔ مقامی انتخابات میں اپنے گڑھ لندن میں ہار گئی۔

برطانیہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ حکمران کنزریوٹو پارٹی کو 12 سال بعد بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اب تک کے نتائج کے مطابق 500سے زائد نشستیں کھو دیں۔

کنزرویٹو پارٹی کو اپنے گڑھ لندن میں شکست ہو گی۔ لیبر پارٹی نے تین اہم کونسلز ویسٹ منسٹر، وینڈر ورتھ اور بارنٹ جیت لیں۔ ووکنگ، گوسپورٹ اور ہل کونسلز کا کنٹرول لبرل ڈیموکریٹس نے حاصل کر لیا۔ اسکاٹ لینڈ میں انس سرور کی قیادت میں لیبر تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئی۔

شمالی آئرلینڈ سے بھی کنزرویٹو پارٹی کا مکمل صفایا ہو گیا۔ 86 نشستوں پر شکست ہوئی۔ مون ماؤتھ شائر کا مجموعی کنٹرول بھی کھول دیا۔ ایس این پی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ اس نے 47 میں سے 18 سیٹیں حاصل کیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بریڈفورڈ میں بھی لیبر پارٹی نے میدان مار لیا تاہم برمنگھم میں لیبر پارٹی کی اکثریت برقرار ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق لیبر پارٹی کے 2 ہزار، 212، کنزرویٹو پارٹی کے ایک ہزار، 41 کونسلرز منتخب ہو چکے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس 711 نشستوں کے ساتھ تیسرے جبکہ آزاد امیدوار 145 نشستیں لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ گرینز پارٹی نے 113 نشستیں جیتی ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ نتائج مجموعی طور پر ملے جلے ہیں تاہم وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔