Saturday, April 27, 2024

بورس جانسن کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

بورس جانسن کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی
April 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بورس جانسن نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان بھی گہرے تعلقات ہیں۔ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف سے جلد ملاقات ہو گی۔

بورس جانسن نے پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔