Friday, April 26, 2024

بولٹن مارکیٹ بم دھماکےمیں چارکلو بارود کا استعمال کیا گیا

بولٹن مارکیٹ بم دھماکےمیں چارکلو بارود کا استعمال کیا گیا
May 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - بولٹن مارکیٹ بمبئی بازار بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم پھٹنےسے بیس سے پچیس میٹر اطراف میں شدید تباہی ہوئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق بم موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے فریم میں نصب تھا۔ بم کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے تباہ کیاگیا۔ بم کا مجموعی وزن تقریباً ساڑھے چار کلو گرام تھا۔ بم میں چارکلو گرام کمرشل میڈ ڈائنامائڈ بارود کا استعمال کیا گیا۔ دہشتگردوں کا ہدف پولیس موبائل تھی بم اس وقت تباہ کیا گیا جب پولیس موبائل موٹر سائیکل سے تقریباً ڈیڑھ قدم کے فاصلے پر تھی۔ دھماکےسے بیس سے پچیس میٹر اطراف میں شدید تباہی مچی۔تین سےچارگڑھے پڑے۔

دوسری جانب تفتیشی حکام نے حالیہ دھماکوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سےتیکنیکی مشاورت کی ہے۔

ذرائع  کےمطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نےبتایاکہ تینوں دھماکوں میں یکسانیت جو نظر آئی کہ میگنیٹ بون ڈیوائز کا استعمال کیاگیا۔ تینوں میں سے صدر میں کئے جانےوالے دھماکےمیں الگ دھماکےدار مواد استعمال کیاگیا۔۔

ذرائع کےمطابق صدر میں ہوم میڈ استعمال ہوا ہے جبکہ باقی دونوں میں کمرشل ہائی ایکسپلوزیو استعمال ہوا۔ سرکٹ کی بناوٹ سے لگتا ہے کہ ریمونٹ کی رینج کم سے کم پچاس  میٹر تھی۔۔