Tuesday, May 21, 2024

بالشوئی تھیٹر کا سزا یافتہ رقاص  نو آموز رقاصوں کو تربیت دے گا

بالشوئی تھیٹر کا سزا یافتہ رقاص  نو آموز رقاصوں کو تربیت دے گا
November 4, 2016
ماسکو(ویب ڈیسک)روس کے بالشوئی تھیٹر کے حکام نے سزا یافتہ سابق رقاص کو  پیرول پر رہائی کے بعد ذوق کی تسکین کیلئے  نوآموز بیلے رقاصوں کی تربیت کی اجازت دیدی ہے۔ پاول دمتری شنکو کو رقابت کی بنا پر ہم عصر  رقاص سرگئی  فلین پر تیزاب پھینکنے کی سازش پر چھے سال قید کی سزا ہوئی تھی ۔ بالشوئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاول دمتری شنکو کو بحال نہیں کیا گیا بلکہ محض ذوق کی تکمیل کیلئے نئے رقاصوں کی تربیت کی اجازت دی گئی ہے ۔