Saturday, September 21, 2024

بولر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس آپریشن کے باعث انگلینڈ کیخلاف مکمل سیریز سے باہر

بولر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس آپریشن کے باعث انگلینڈ کیخلاف مکمل سیریز سے باہر
November 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس آپریشن کے باعث انگلینڈ کیخلاف مکمل سیریز سے باہر ہو گئے۔

شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ رات درد کے باعث نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈاکٹروں نے قومی باولر کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اب گھنٹنے کی انجری کا ری ہیب بھی تاخیر سے کریں گے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق  اپینڈکس آپریشن  سے مکمل صحت یاب ہونے کے دو ہفتے بعد ان کا دوبارہ گھٹنے کی انجری کے ری ہیب کا عمل شروع ہو گا۔