بولان (92 نیوز) - بولان میں مچھ کے قریب ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں جعفر ایکسپریس کی انجن سمیت آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر بولان کے مطابق دھماکہ کے نتیجہ میں جعفر ایکسپریس کی انجن سمیت آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث 8 افراد زخمی ہوئے۔
علاقہ پہاڑی دشوار گزار ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔