Friday, March 29, 2024

موسم سرما کی آمد پر بچوں کو انڈے کی زردی‘ ابلا پانی استعمال کرایا جائے : طبی ماہرین

موسم سرما کی آمد پر بچوں کو انڈے کی زردی‘ ابلا پانی استعمال کرایا جائے : طبی ماہرین
October 1, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ہلکی سی خنکی کیا بڑھی بچوں میں بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے سردی میں اضافے کے ساتھ بچوں کو انڈے کی زردی اور ابلے ہوئے پانی کا استعمال کرایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بسنے والے شہریوں کو موسم کی تبدیلی سے ہونے والے اثرات کا سامنا ہے۔ کراچی کے اسپتالوں میں نزلہ، زکام، ڈائریا اور بخار میں مبتلا بچوں کے تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کے وقت بدلتے موسم نے بچوں پر بھی اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے جس کا علاج صرف اور صرف احتیاط ہے۔ سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں روزانہ کی بنیادوں پر سینکڑوں بچے او پی ڈی میں مختلف وائرل امراض کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔