Friday, May 3, 2024

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک
October 17, 2022 ویب ڈیسک

بنوں (92 نیوز) - بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی جانی خیل کے علاقے میں موجودگی پر کیا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں گئیں۔

تخریب کار فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔