Monday, July 15, 2024

بنوں کےعلاقے جانی خیل میں شہید 9 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

بنوں کےعلاقے جانی خیل میں شہید 9 جوانوں کی نماز جنازہ ادا
September 1, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - بنوں کےعلاقے جانی خیل میں شہید جوانون کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاک فوج کے 9 جوان گزشتہ روز خود کش حملے میں شہید ہوئے تھے۔

جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو فوجی قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا لیا تھا۔