Friday, April 26, 2024

بنگلہ دیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

بنگلہ دیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے
August 7, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - بنگلہ دیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ عوام نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

بھارت اور پاکستان کیلئے ماڈل معیشت بنگلا دیش  بھی عالمی معاشی بحران کی زد میں آ گیا۔ بنگلا دیش کی  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتیں   50 فیصد سے بھی زیادہ بڑھا دیں۔ اس وقت ملنے والے پٹرول کی قیمت  پاکستان کے 3 سو روپے سے زائد ہے ۔

پٹرول   کی قیمتوں میں اضافے  کو عوام نے ظالمانہ قرار دے دیا اور احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین  ریلیوں کی شکل میں سڑکوں پر  حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ کئی علاقوں میں شہریوں کی پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی  بھی ہوئی۔

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر پمپ مالکان نے سپلائی منقطع کر دی۔ سپلائی بند ہونے پر عوام  نے پٹرول پمپس پر داھوا بول دیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دی۔ سکیورٹی فورسز پربھی  پتھراؤ  کیا گیا۔ مشتعل افراد کو منتشر  کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے  ہوائی فائرنگ  کی اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔

بنگلا دیش کی 416 بلین ڈالر کی معیشت برسوں سے دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک رہی ہے لیکن اس وقت عالمی سطح پر خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بحران کا شکار ہے۔