ڈھاکہ (92 نیوز) - بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل حکومت کا سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا۔
بنگلہ دیش میں دو دن میں 139 اپوزیشن رہنماؤں کو سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے صرف دو، دنوں میں اپوزیشن جماعت کے 139 سینئر عہدیداروں اور کارکنوں کو احتجاج کے دوران تشدد کرنے، آتش زنی اور پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے مقدمات کے تحت چند ماہ سے لے کر ساڑھے تین سال تک کی سزائیں سنائی ہیں۔
بنگلہ دیش میں آئندہ سال جنوری میں انتخابات ہونے ہیں تاہم اپوزیشن نے حسینہ واجد کی حکومت کی زیر نگرانی الیکشن لڑنے سے انکار کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اور بصورت دیگر الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔